لکی مروت

لکی مروت، فورسز نے دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا

ویب ڈیسک: لکی مروت میں فورسز نے دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے تھانوں پرراکٹ لانچرز اوردیگر بھاری اسلحہ سے حملہ کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کی۔
اس دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے گزشتہ روز ضلع لکی مروت پولیس نے ہیبت علی خان شہید پولیس اسٹیشن درہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  حماس سربراہ یحییٰ سنوار سے متعلق اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا قرار