ہسپتال کے قریب دھماکہ

کوئٹہ میں ہسپتال کے قریب دھماکہ، کچرا چُنتے 3 بچے زخمی

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں زرغون روڈ پر اکرم ہسپتال کے قریب دھماکا ہوا جس میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 3 بچے، ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر شامل ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
ایس ایس پی آپریشن جواد طارق کے مطابق دھماکا خیز مواد کچرے میں رکھا گیا تھا۔
بچے کچرہ چُن رہے تھے کہ دھماکا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی لیپس نہیں، کچرہ کئی روز سے پڑا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات 2024 سے متعلق سیکورٹی الرٹ ہے۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ