پاک ایران کشیدگی،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

ویب ڈیسک: پاک ایران کشیدگی کی وجہ سے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج رات ڈیوس سے پاکستان پہنچیں گے اور قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق کل طلب ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نگراں وزیراعظم کریں گے۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے علاوہ آرمی چیف اور نیول اور پاک فضائیہ کے سربراہان اور دیگر حکام شرکت کرینگے۔
نگران وزیراعظم کے زیر نگرانی ہونے والے اجلاس میں امن و امان کی صورتِ حال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
پاک ایران کشیدگی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں موجودہ ملکی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر شرکاء کو بریفنگ دی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے آج رات پاکستان لوٹنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پاک ایران کشیدگی کے باعث نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنا دورہ مختصر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ،ساحلی شہر اور فوجی اڈےکونشانہ بنایاگیا