فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج جاری کیے جائیں، اسد قیصر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی سب سے بڑی جماعت ثابت ہوئی لیکن منصوبہ بندی کے تحت ہم سے انتخابی نشان چھین لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کے علاوہ اگر کوئی اور وزیراعظم بنتا ہے تو وہ جعلی وزیراعظم ہوگا۔ ہمارے امیدوار عمر ایوب ہی ہیں۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات چشم کشا ہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کتنی بڑی دھاندلی ہوئی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں اور کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

مزید پڑھیں:  لاہور، شہدائے وطن کی یاد میں شاندار تقریب کا انعقاد