پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی خواتین مخصوص نشستوں سے دستبردار

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی خواتین مخصوص نشستوں سے دستبردار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ان مستعفی ہونے والی خواتین میں سومی فلک ناز، یاسمین فہد، آسیہ اسد، نائمہ اسلم شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ثوبیہ رحمان، انیتا محسود اور نادیہ شیر نے بھی استعفے دیدیے۔
اس حوالے سے کہا گیاہے کہ تمام امیدواروں سے استعفوں میں ذاتی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئِی پارلیمنٹیرینز نے صوبائِ اسمبلی میں 2 نشتیں جیت رکھی ہیں۔
ذارئع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کی مخصوص نشستوں کیلئے پارٹی سے نامزد تمام خواتین نے استعفے الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج