چمن، انتخابی نتائج کیخلاف سیاسی جماعتوں کا دھرنا 13 روز سے جاری

ویب ڈیسک: بلوچستان کے شہر چمن میں انتخابی نتائج میں دھاندلی کیخلاف 13 روز سے سیاسی جماعتوں کا دھرنا جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی گزشتہ 13 دنوں سے حلقہ پی بی 51 کے نتائج میں مبینہ رد و بدل پر سراپا احتجاج ہے۔
اے این پی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی بی 51 کے نتائج فارم 45 کے مطابق دینے تک دھرنا جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کا دھرنا جاری ہے اور اس دوران سیاسی جماعت نے ضلع کمپلیکس کے سامنے کنٹینرز رکھ کر شاہراہ بلاک کر دی۔
سڑک بلاک کرنے سے مال روڈ، سٹی روڈ ، پریس کلب چوک گزشتہ 13 روز سے بند ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،دو افراد زخمی