ہسپتالوں کے بقایاجات کی واپسی اور صحت کارڈ کی دوبارہ بحالی کا منصوبہ تیار،

ویب ڈیسک: صحت کارڈ کی بحالی کے ساتھ صوبے کے تدریسی ہسپتالوں کے بقایاجات واپس کرنے اورعلاج دوبارہ بحال کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکی جانب سے صحت کارڈکے مریضوں کے علاج پر2 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔
پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایک ارب 50کروڑ روپے بقایاجات ہیں۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بھی باالترتیب 60کروڑ اور 50 کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پشاورکے ان چاروں بڑے ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولیات کو منقطع کیاگیاہے اور گزشتہ چھ ماہ میں ہسپتالوں کو کوئی رقم ادا نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  اہم دستاویز لیک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ