وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھاری رمضان پیکیج کا اعلان

ویب ڈیسک: ماہ رمضان کی آمد سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کیلئے 22.5 بلین روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھاری رمضان پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے صوبے کی 60 فیصد آبادی کو 5000 روپے نقد دینے کی منظوری دے دی۔
اس کے ساتھ ہی کم آمدن والے خاندانوں کو 4 اعشاریہ 5 ملین خاندانوں کو بھی ماہ مبارک میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھاری رمضان پیکیج کے علاوہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں‌ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی