آن لائن مالی فراڈ

آن لائن مالی فراڈ میں ملوث دو غیر ملکی گرفتار

ویب ڈیسک:سائبر کرائم پشاور کی بڑی کارروائی ،آن لائن دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث نائیجرین گینگ کے 2 ملزمان گرفتارکر لئے ۔
غیر ملکی ملزمان کی شناخت اڈوگی ہینڈسم ٹچوکوو اور اکوکوو چنازا گوڈون کے نام سے ہوئی ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا ۔
ملزمان نے شہریوں کے ساتھ 4 کروڑ 60 لاکھ سے زائد رقم کا فراڈ کیا’شہریوں کو فیس بک پر خواتین آئی ڈیز کے بنا کر اپنے جال میں پھنساتے بعد ازاں پارسل ڈیلیوری ، کسٹم فیس اور دیگر کی مد میں رقم وصول کرتے رقم نا دینے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ۔
ملزمان شہریوں کو آن لائن ملازمت کا جھانسہ دے کر فراڈ کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ملزمان آن لائن ملازمت کے جھانسے میں شہریوں کو بینک اکانٹس کھولنے کی ترغیب دیتے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی مل گئی