شہباز شریف سے آزاد جموں کشمیر کے ہم منصب کی ملاقات

ویب ڈیسک: پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے جہاں ان سے آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارکباد دی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے بارشوں سے متاثرہ افراد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:  جج بننے کیلئَے دہری شہریت نااہلیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ