صدر ڈاکٹر عارف علوی کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر ایوان صدر کے عملے سے مصافحہ بھی کیا۔
گارڈ آف آنر کی اس تقریب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی بھی موجود تھیں۔
ذرائع کے مطابق کل نئے صدر مملکت کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوگا اس کے بعد صدر عارف علوی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔
یاد رہے کہ صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے، نگران سیٹ اپ کی وجہ سے ڈاکٹر عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات