وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صدر مملکت کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حوالے سے بتایا کہ ملک کی موجودہ صورتحال چیلنجگ ہے۔ مشکل وقت میں تنخواہ نہیں لوں گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کیلئے جتنا ہو سکا خدمت کروں گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے لینے کی نہیں بلکہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی