عمرایوب

چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگوایا جارہا ہے ،عمرایوب کادعویٰ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیل کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگوایا جارہا ہے ۔
قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے اسپیکر سے اپنے قائد حزب اختلاف ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
عمر ایوب نے کہا کہ پولیس کے انسپکٹر مشتاق نے ارکان پارلیمنٹ کا راستہ روکا، اس نے ارکان کے لیے قومی اسمبلی کا دروازہ بند کیا، اسے یہ استحقاق کس نے دیا کہ ارکان کو پارلیمنٹ آنے سے روکے، ایسا پولیس والا کل آپ کا بھی راستہ روکے گا۔
انہوں نے کہا کہ بتایاجائے کہ کیا ہمیں قومی اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کا حق نہیں ہے، جناب اسپیکر، اس پولیس افسر کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ لیڈرآف اپوزیشن کے لیے ارکان کے دستخط والی دستاویز فراہم کردی ہے، براہ کرم میرا لیڈر آف دی اپوزیشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، سکیورٹی وجوہات کو بنیاد بنا کر ان کی ملاقاتوں پرپابندی لگائی گئی ہے، ہم اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ شاندانہ گلزارکو ایف آئی اے نینام نہاد وزیراعلیٰ مریم نواز کے کہنے پر خط لکھا، شاندانہ گلزار کو پیش ہونے کا کہا جا رہا ہے ہم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بیک وقت کئی محاذوں پر مصروف اسرائیلی فوج گھٹنے لگی