وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی نے ملاقات کی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔
دونوں رہنماوں کے مابین ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا، ہمیں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں:  فرانس، نیو کیلیڈونیا میں ہنگامی حالت نافذ، ٹک ٹاک پر بھی قدغن