جلسے کی اجازت

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے اسلام آباد میں 23مارچ کی درمیانی رات جلسے کی اجازت مانگ لی۔
درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامر مسعود مغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی، جلسے کیلئے تین مقامات ڈی چوک، ایف نائن پارک اور پریڈ گرانڈ تجویز کیے گئے ہیں۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ تینوں میں سے کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے، اگر 23 مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں:  جامعات کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی ایچ ای سی کے قیام کا فیصلہ