ججزکےخط پرسپریم کورٹ کا نوٹس، 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ازخود نوٹس کیلئے سپریم کورٹ نے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا جس کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔
ازخود نوٹس کیلئے بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورت کا 7 رکنی لارجر بینچ بدھ کو صبح ساڑھے 11 بجے ازخود نوٹس کیس پر سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے چند روز قبل سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک خط میں عدالتی معاملات میں دخل اندازی کا معاملہ اٹھایا تھا۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کی مالاکنڈ میں ٹیکسز کیخلاف شٹر ڈاؤن کی حمایت