مہمند، ملاگوری کرکث سٹیڈیم افتتاح سے پہلے ہی ٹھوٹ پھوٹ کی شکار

ویب ڈیسک: ضلع مہمند کے علاقے میں واقع ملاگوری کرکث سٹیڈیم افتتاح سے پہلے ہی ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔
تعمیراتی کام میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پر کریک پڑ گئے ہیں جس سے تمام خوبصورتی داغ دار ہو گئی ہے۔
سٹیڈیم کا ابھی تک افتتاح ہوا نہ ہی مقامی کھلاڑی اس سٹیڈیم میں کھیل سکے ہیں۔ اس کے باوجود سٹیڈیم میں کریک پڑ گئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاگوری کرکٹ سٹیڈیم پر کروڑوں روپے کے فنڈز لگائے گئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے ملاگوری کرکٹ سٹیڈیم میں ناقص میٹریل کی استعمال کرانے پر ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین مسئلہ کا نوٹس لیں۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق