ڈی سی اورکزئی

ڈی سی اورکزئی کے تبادلے پر پی ٹی آئی کارکنان کی ہوائی فائرنگ

ویب ڈیسک: قبائلی ضلع اورکزئی کے ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ کا تبادلہ ہونے پر پی ٹی آئی کارکنان کی خوشی ہوائی فائرنگ ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کا موقف کہ ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ نے الیکشن سے قبل پارٹی کارکنوں کے خلاف کئی بار 3ایم پی او کے تحت پرچے کٹوائے اور گرفتاریاں کرائی تھیں اس لیے ان کے تبادلے کی خبر پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  فرہاد احمد گمشدگی کیس: سیکرٹری داخلہ اور دفاع عدالت طلب