اسلحے کی نمائش پر پابندی

خیبر پختونخوا :چاند رات اورعید کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کا چاند رات اورعید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پابندی کا مقصد چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی وجہ سے انسانی جانوں کے ممکنہ ضیاع کو روکنا ہے۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔
ہوائی فائرنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
چاند رات اور عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ ایک قانونی جرم اور معاشرتی برائی ہے جو کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے
شہری اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لئے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں۔

مزید پڑھیں:  تعجب ہے، نیب ترامیم کیس 53 سماعتوں تک چلایا گیا، چیف جسٹس