گاڑی ریلے میں بہہ گئی

ٹانک :پک اپ گاڑی ریلے میں بہہ گئی، 1شخص جاں بحق دو بچے لا پتہ

ویب ڈیسک: ٹانک میں پک اپ گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، ایک شخص جاں بحق دو بچے لا پتہ ہو گئے ۔
پک اپ گاڑی ایف آر ٹانک ملاخیل سے ٹانک آرہی تھی کہ درہ بین خوڑ میں سیلابی ریلے کی نذر ہو گئی ۔
پک اپ میں درجن سے زیادہ افراد سوار تھے جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت باقی افراد کو بچا لیا جبکہ ایک شخص سیلابی ریلے میں جاں بحق ،دو بچے تا حال لا پتہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عبداللہ نامی دکان دار جاں بحق