خیبرپختونخوا میں شدید بارشیں، 10 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ویب ڈیسک: ملک بھر کی طرح صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ اس دوران مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں دیواریں، چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 56 گھروں کو نقصان پہنچا۔ ان میں 51گھروں کو جزوی جبکہ 5 گھر مکمل زمین بوس ہو گئے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید بارشیں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں‌ہوئیں جس سے باجوڑ، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، دیر لوئر، مالاکنڈ اور لکی مروت سمیت کوہاٹ، اورکزئی، شانگلہ، دیر اپر، بونیر، چترال لوئر، نوشہرہ اور مہمند میں بھی حادثات رونما ہوئے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز نے ایلیٹ فورس کا سہرا بھی نواز اور شہباز کے سر باندھ دیا