حج کوٹہ رواں برس بھی پورا استعمال نہیں کر سکیں گے، سید عطاء الرحمٰن

ویب ڈیسک: سیکرٹری وزارتِ مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمٰن نے حج کوٹہ کے حوالے سے کہا کہ حج کوٹہ رواں برس بھی پوری طرح استعمال نہیں کر سکیں گے تاہم اگلی بار اس کے مکمل استعمال کی کوشش کرینگے کیونکہ ایسا نہ کر سکنے پر یہ کم بھی ہو سکتا ہے۔
اسلام آباد میں سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمٰن نے کہا کہ 69 ہزار پاکستانی سرکاری حج سکیم کے تحت فریضۂ حج ادا کریں گے جبکہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت عازمین کی تعداد جلد سامنے آ جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حج میں رواں برس 40 روز کے ساتھ ساتھ 20 سے 25 روز کا دورانیہ برائے حج بھی متعارف کرایا گیا ہے جبکہ حجاج کی سہولت کیلئے حج ایپ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حج ایپ میں ایک بٹن دبانے سے گم حاجی کی رہائش گاہ تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  این اے 148ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری