ہمیں فلسطینیوں کی زندگیاں آسان بنانے کی ضرورت ہے، سعودی ولی عہد

ویب ڈیسک: عالمی اقتصادی سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئِے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہمیں فلسطینیوں کی زندگیاں آسان بنانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ ریاض کے لیے بہت اہم ہے اور ہمیں فلسطینیوں کی زندگیاں آسان بنانے کی انتہائی ضرورت ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کہا کہ ظاہر ہے غزہ کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہے۔
سعودی عرب کی میزبانی میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ صرف آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد نے عالمی اقتصادی کانفرنس میں اسرائیلی افواج کی بھرپور مذمت کی.

مزید پڑھیں:  حماس اور حزب اللہ کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ، ٹینک بھی تباہ