پانی بل نادہندگان

ڈپٹی کمشنر پشاورکی ہدایت پر پانی بل نادہندگان کے خلاف آپریشن کا آغاز

ویب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر پشاورکی ہدایت پر پانی بل نادہندگان کے خلاف آپریشن کا آغاز، ڈیڑھ ارب روپے کے نادہندگان کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر پہلے مرحلے میں نادہندگان کو نوٹس جاری کئے جائیں گے جنہیں بل اور بقایاجات ادا کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایس ایس پی کے زونل دفاتر ڈائریکٹرز ایسٹ اور ویسٹ کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کے دستخط کردہ نوٹس جاری کئے جارہے ہیں ۔
بقایاجات اور بل کی ریکوری کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے جبکہ خطیبوں اور مسجد اماموں کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے۔
ڈبلیو ایس ایس پی کے مطابق مجموعی طور 89ہزار صارفین رجسٹر ہیں جن میں صرف 21ہزار باقاعدہ پورا بل ادا کر رہے ہیں۔
24 ہزار ایسے ہیں جنہوں نے کبھی بل جمع نہیں کیا،پانی صارفین کے ذمے ڈبلیو ایس ایس پی کے ایک ارب 48 کروڑ روپے بقایا ہیں۔

مزید پڑھیں:  نان فائلر کیخلاف گھیرا تنگ، اکاونٹ سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ