چارسدہ، زبانی تکرار پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، بیٹا زخمی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے علاوے سرڈھیری ڈھیرے کلی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق میاں بیوی کے درمیان زبانی تکرار پر شوہر نے طیش میں آ کر فائر کھول دیا جس سے اس کی بیوی جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مجروح بیٹے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس نے اپنے باپ کے خلاف رپورٹ درج کی ہے۔
یاد رہے کہ بیٹا آئس کا عادی تھا، باپ نے بیٹے پر فائرنگ کی کوشش کی لیکن اس دوران اس کی بیوی سامنے آ گئی جس سے بیوی جاں‌بحق ہو گئی.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں صحت سہولیات سندھ سے ہزار گناہ بہتر ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف