ضلع بنوں میں ایک اور بچہ اغواء ، لواحقین کا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں ایک اور بچہ اغواء کر دیا گیا. بنوں شیخان سے لاپتہ بچے کے لواحقین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ 9 سالہ احمد گزشتہ پانچ روز سے لاپتہ ہے۔ ہماری کسی کیساتھ کوئی عداوت نہیں۔
لواحقین نے مزید کہا کہ اقوام بنوں کے مشران اور سیاسی قائدین بچے کی بازیابی کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔
بعدازاں انہوں نے بچے کی بازیابی کیلئے انتظامیہ کو پانچ دن کی مہلت دی۔
یاد رہے کہ ضلع بنوں میں ایک اور بچہ اغواء کر دیا گیا.

مزید پڑھیں:  جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رفع آپریشن روکنے، اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ