بھارتی سکواڈ کا اعلان

ٹی20ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ کے لئے 15رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا،روہت شرما قیادت کریں گے ۔
ویرات کوہلی، یشاسوی جیسوال اور سوریا کمار یادو بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
بھارتی اسکواڈ میں ریشبھ پنٹ، نجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، روندرا جڈیجا اور شیوم ڈوبے بھی شامل ہیں۔
اسکواڈ میں اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزوندرا چاہال، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا اور محمد سراج بھی شامل ہیں۔
رنکو سنگھ، شبمن گل، خلیل احمد اور آویش خان ریزرو پلیئرز کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 5 جون کو آئیرلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ 9جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ریاستی پالیسیوں کے نقاد شاعر فرہاد شاہ کے اغوا پر پولیس افسران طلب