طلبہ پر حملہ

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حمایتی طلبہ پر حملہ، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: امریکا میں لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں اسرائیل حامی مظاہرین نے فلسطین کے حمایتی طلبہ کے احتجاجی کیمپوں پر حملہ کردیا۔
حملے میں فلسطین اور اسرائیل حامی مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں کئی فلسطینی حامی مظاہرین زخمی ہوگئے۔
امریکی صحافی کے مطابق دو گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
دوسری جانب نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں بھی احتجاجی کیمپ ہٹانے کے لیے پولیس کیمپس میں داخل ہوگئی۔
پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتارکرلیا، طلبہ کی جانب سے شرم کرو، فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے گئے جبکہ سٹی کالج آف نیویارک سے بھی متعدد مظاہرین گرفتار کرلیے گئے۔
امریکی جامعات میں 18 اپریل سے جاری غزہ کے لیے احتجاج میں اب تک 1100 سے زائد مظاہرین گرفتار ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غربت خاتمے کے پروگرام کوتوسیع دی جائے،آئی ایم ایف