ہائی وے کا حصہ بہہ گیا

چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک

ویب ڈیسک: جنوبی چین کے ایک پہاڑی علاقے میں تیز بارش کے بعد ہائی وے کا ایک حصہ بہہ جانے سے 36افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق میزو شہر کی حکومت نے بتایا کہ ہائی وے کا حصہ منہدم ہونے سے 23گاڑیاں کھائی میں گر گئیں۔
واقعہ میں 30دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے چینی میڈیا کو بتایا کہ مسلسل بارش، بجری اور مٹی کے نیچے آنے کی وجہ سے متاثرہ مقام پر ہنگامی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے اور کارکنوں کو کچھ خطرہ لاحق ہے۔

مزید پڑھیں:  بس بہت ہوگیا اداروں کو نشانہ بنانا بند کر دیں،فیصل واوڈا