قومی سکواڈ کا اعلان

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ، اسامہ میر اور زمان خان کو ڈراپ کردیا گیا ۔
بابر اعظم کی قیادت میں شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان، شاہین آفریدی، افتخار احمد اور عماد وسیم اسکواڈ کا حصہ ہیںدیگر کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عثمان خان، اعظم خان، عرفان خان، ابرار احمد، حارث روف، حسن علی، صائم ایوب، آغا سلمان شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے اسامہ میر اور زمان خان کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ غیر معمولی ٹیلنٹ کی دستیابی کی وجہ سے ٹیم کا انتخاب آسان نہیں تھا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم 7 مئی کو غیر ملکی دورے پر روانہ ہو گی۔ آئرلینڈ کے خلاف قومی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 10 مئی، دوسرا 12 مئی اور تیسرا میچ 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے گی۔
آئر لینڈ سے سیریز مکمل کرنے کے بعد 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  غربت خاتمے کے پروگرام کوتوسیع دی جائے،آئی ایم ایف