مسلح افراد کی فائرنگ

ٹانک :پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس وین پر مسلح افراد کی فائرنگ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس وین پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹانک کے علاقے پنگ میں پولیس وین پولیو ویکسینیشن ٹیم کی حفاظت پر مامور تھی کے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔
وین میں ڈی ایس پی بمعہ نفری موجود تھے، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
فائرنگ سے پولیس وین کو جزوی نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر کنٹرول، اسرائیلی وزیر دفاع اپنی ہی حکومت پر برس پڑے