جنوبی وزیرستان میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ریلی، شرکاء کی شدید نعرے بازی

ویب ڈیسک: ضلع جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک بازار میں پی ٹی آئی کی قیادت میں لوگوں نے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ریلی نکالی۔ ریلی میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
پی ٹی آئی رہنما ہارون وزیر نے اس موقع پر کہا کہ وفاق سابقہ فاٹا سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے اور اپنا قبلہ درست کرے۔
پی ٹی آئی رہنما خانزادہ وزیر کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں صرف 2 گھنٹے بجلی آتی ہے جبکہ 22 گھنٹے کی طویل اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کہاں کا انصاف ہے۔ عوام نے اسے یکسر مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں میں پینے کا پانی تک ناپید ہو گیا ہے اور لوگ پانی کی ایک بوند کو ترسنے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو آنے کی وارننگ جاری