پی پی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے صدر آصف زرداری مستعفی

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے آصف زرداری مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا یہ استعفیٰ ایک ایسے وقت سامنے آیا جبکہ کچھ حلقوں کی جانب سے ان پر صدر مملکت ہوتے ہوئے سیاسی جماعت کی سربراہی کے حوالے سے تنقید کی جا رہی تھی۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ صدر مملکت کی ہمیشرہ اور رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور کو پی پی پارلیمنٹرین کا نیا صدر منتخب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پی پی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے آصف زرداری مستعفی ہو گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  یونیورسٹی کیمپس پشاور کے اندر روٹی کی قیمت میں کمی کردی گئی