صوابی، گھر سے بیوہ اور اس کی جواں سالہ بیٹی کی قتل شدہ نعشیں برآمد

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے تھانہ یارحسین کی حدود ناکو بانڈہ میں گھر سے بیوہ اور اس کی جواں سالہ بیٹی کی قتل شدہ نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ماں بیٹی کو رات کے وقت نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کیا ہے۔ دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالی خواتین کی شناخت نسرین بیوہ اسلام غنی اور سمبل دختر اسلام غنی کے ناموں سے کرلی گئی۔
دوسری جانب پولیس نے قتل شدہ نعشیں برآمد کرنے کے واقعے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہنگو: موٹر کار اورٹرک کے درمیان تصادم میں 2خواتین جاں بحق