223157 2763309 updates

کورونا وباء کے پیش نظر پاکستان میں پہلے بار ورچوئل فیشن شو کا آغاز

ویب ڈیسک :کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈان کے دوران پاکستان میں پہلی مرتبہ آج سے 3 روزہ ‘ورچوئل فیشن شو’ کا آغاز ہورہا ہے جس میں پاکستان فیشن انڈسٹری کے نامور ڈیزائنرز اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔3 روزہ ورچوئل فیشن شو جس کا نام ‘کیٹ واک کیئر’ ہے، یہ آج یعنی 5 جون سے لے کر 7 جون تک جاری رہے گا جسے کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ اینڈ پروڈکشن کی جانب سے ‘ہر پل جیو’ اور کیٹ واک کے آفیشل فیس بک اور یوٹیوب چینل پر نشر کیا جائے گا۔پاکستان کے اس پہلے ورچوئل فیشن شو کو کورونا وائرس کے خلاف دن رات فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے نام کیا گیا ہے۔ورچوئل فیشن شو کے پہلے دن یعنی آج ڈیزائنر عامر عدنان، ہما عدنان، کھادی ،ماہین کریم ،ندا ازور اور شمیل انصاری اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ بھارت میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب سمیت میٹ گالا 2020 اور متعدد عالمی فیشن کے میلے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا