سولر پینل کی قیمتیں کریش، انورٹرز اور بیٹریز تاحال مہنگی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بجلی کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی سولر پینل کی قیمتیں کریش کر گئیں ۔
اس حوالے سے سولر پینل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش کر گئے۔
ڈیلر کے مطابق سولر پینل کی قیمتیں صرف 6 ماہ میں 30 فیصد کم ہوئی ہیں جبکہ مزید بھی قیمتیں گرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 2022 میں 80 روپے فی واٹ ملنے والی پلیٹ کی قیمت 37 روپے فی واٹ ہوگئی اور 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت میں بھی 2 لاکھ 15ہزار جبکہ 10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 4 لاکھ30 ہزار روپے تک گر گئی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سولر پینل سسٹم میں اہم ترین انورٹرز اور بیٹریز کی قیمت کم نہ ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل اور حزب اللہ میں زور کا جوڑ، ایک دوسرے پر بمباری جاری