سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ پہلی بار جاپان نے جیت لیا، پاکستان کو شکست

ویب ڈیسک: ملائیشیا میں کھیلا جانے والا سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان نے پہلی بار جیت لیا۔
ایونٹ کے فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل کا مطاہرہ کیا گیا اور مقررہ وقت ختم ہونے تک دونوں ٹیموں کی جانب سے 2-2 گول سکور کئے گئے تھے۔
میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئَے پینلٹی شوٹ آوٹ کا سہارا لیا گیا اور دونوں ٹیموں کو 4۔4 مواقع دیئے گئَے۔ پینلٹی شوٹ آوٹ راونڈ میں جاپان نے چاروں بار بال کو گول میں داخل کرایا جبکہ پاکستان صرف دو بار کامیابی سمیٹ سکی۔
ذرائع کے مطابق جاپانی کھلاڑی تاناکا سیرن نے میچ کے 12ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو سبقت دلائی۔ ان کی یہ کامیابی پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔
دوسرے کوارٹر میں ٹف میچ دیکھنے کو ملا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن گول کوئی بھی نہ کر سکا۔
تیسرے کوارٹر کے آغاز میں پاکستانی کھلاڑی احمد اعجاز نے میچ کے 34ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے سکور 1-1 سےبرابر کر دیا جبکہ اس کے تین منٹ بعد 37ویں منٹ میں عبدالرحمان نے دوسرا فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتر دلادی۔ اسی سکور پر تیسرے کوارٹر کا اختتام ہوا۔
چابانی ٹیم نے چوتھے کوارٹر کے آغاز پرہی پاکستان کے خلاف گول کرکے میچ 2-2سے برابر کردیا جو کھیل ختم ہونے تک برقرار رہی۔
اس کے بعد میچ کو پینلٹی شوٹ آوٹ کے ذریعے فیصلہ کن بنایا گیا. پینلٹی شوٹ آوٹ میں‌پاکستان کو جاپان کے ہاتھوں‌ 4-2 سے شکست ہوئی۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں زلزلہ، شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ، عوام میں‌خوف