بارودی مواد کا دھماکہ

پشاور ہزار خوانی کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک: پشاور میں علاقہ ہزار خوانی کے قریب روڈ پر بارودی مواد کا دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ آغا میر جانی شاہ (یکہ توت ) کی حدودرنگ روڈ ہزار خوانی چوک میں سڑک کے درمیان بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا ۔
دھماکے کے نتیجے میں نوشہرہ سے مرمت کے لئے لائی جانے والی پولیس بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ،حکومتی و اپوزیشن اراکین گتھم گتھا