تخت بھائی، مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 14 سالہ معذور نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی کے علاقے جھنڈئی بازار میں واقع مکان کی پہلی منزل پر کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اس اچانک آتشزدگی کے باعث کمرے میں سویا ہوا 14 سالہ معذور نوجوان آذان بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کی طلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائیٹرز ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
فائر فائیٹر ٹیم نے آگ پر قابو پاکر متاثرہ نوجوان کو کمرے سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کر دیا تاہم وہ دم توڑ چکا تھا اور ڈاکٹرز نے بھی تصدیق کردی۔
یاد رہے کہ تخت بھائی میں مکان کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 14 سالہ معذور نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  کراچی دھماکہ میں اہم پیشرفت، خودکش حملہ آور قافلے کا انتظارکررہا تھا