بالاکوٹ، لینڈ سلائِیڈنگ کے باعث شاہراہ کاغان بند

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کے خوبصورت اور سیاحتی مقام بالاکوٹ میں لینڈ سلائِیڈنگ کے باعث شاہراہ کاغان گھنول کے مقام سے ٹریفک کےلئے دوسرے روز بھی بند رہا۔
اس اہم شاہراہ کو کھولنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھاری پتھروں کو توڑ کر سڑک سے ہٹانے اور شاہراہ کو ٹریفک کےلئے کھولنے پر کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شاہراہ کاغان علی الصبح لینڈ سلائِیڈنگ سے ٹریفک کے لئے بند ہوگئی تھی جس سے وادی کاغان جانے اور واپس آنے والے مسافر اور سیاح 24 گھنٹے سے محصور ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے 72 فلسطینی شہید، معمر فلسطینی صیہونیوں کے روبرو آ گئے