علم د ٹولو د پارہ، پاک فوج کی جانب سے لڑکیوں کیلئَے سکول کا افتتاح کر دیا گیا

ویب ڈیسک: پاک فوج کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے پشاور کے قریب درہ موسیٰ میں سکول کا افتتاح کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سکول کا افتتاح پاک فوج کا علم ٹولو دا پارہ کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے علاقے کی بچیاں تعیلم کے حصول سے مستفید ہو سکیں گی۔
پاک فوج نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کئی سکلز ڈویلپمنٹ پروگرامز پر بھی کام کر رہی ہے ۔ ان پروگراموں سے نوجوان اور خواتین کافی تعداد میں مستفید بھی ہو چکے ہیں۔
علاقے کے لوگوں کو صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے پاک فوج کی جانب سے ایک ڈسپنسری کا افتتاح بھی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ لڑکیوں کے سکول اور ڈسپنسری کے افتتاح پر اہالیان علاقہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  شبلی فراز اور شاندانہ گلزار کی 8نومبر تک راہداری ضمانت منظور