پشاور، میئر پشاور کے حکم پر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے دفاتر بند

ویب ڈیسک: پشاور کی کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کو تالے لگ گئے۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی نمائندگان اور چیئرمینوں نے چارپائی ڈال کر دفتر کو تالے لگائے۔ اس دوران ملازمین سمیت کسی کو دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر پشاور کی جانب سے آج سے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے تمام دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کی تالہ بندی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے 6اضلاع میں فائِرنگ و حادثات، 7 افراد جاں بحق