190ملین پاؤنڈ سکینڈل

190ملین پاؤنڈ سکینڈل :نیب کے 3گواہان کے بیانات ریکارڈ

ویب ڈیسک: احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس پر سماعت،نیب کے 3گواہان کے بیانات ریکارڈ اور 2پر جرح مکمل کرلی گئی۔
اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، نیب پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا ظہیر عباس چودھری، انتظار پنجوتھا اور شعیب شاہین اور دیگر پیش ہوئے۔
وکلا صفائی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے طبی معائنے اور سعیدہ وارثی سے ملاقات کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
عدالت نے طبعی معائنے اور سعیدہ وارثی سے ملاقات کی درخواستیں منظور کر لیں، سماعت میں نیب کے 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور 2 پر جرح مکمل کرلی گئی۔
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیانات ریکارڈ 19پر جرح مکمل ہوگئی بعدازاں 190 ملین پانڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  طلبہ کو مفت کتب فراہم کرنیوالا خیبرپختونخوا بورڈ مالی مشکلات کا شکار