آرمی چیف

شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جی ایچ کیومیں فوجی اعزازت دینے کی تقریب ہوئی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں اور افسران کو فوجی اعزازوں سے نوازا۔

مزید پڑھیں:  علی امین کی گمشدگی ڈرامہ تھی یا بازیابی، یہ بچگانہ حرکتیں ہیں ، اختیارولی

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ شہدا کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ ہمارے شہدا در حقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں، قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق انہوں نے کہا کہ قوم آزادی اور سلامتی ہمارے بہادر جانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سپہ سالار نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں، وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر سیاسی جماعتوں کے خدشات دور ہونے چاہئیں،آفتاب شیرپاؤ