وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیاگیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیاگیا ہے ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر بھی غور ہوگا۔
اجلاس میں آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے مذاکرات پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  طوفان الاقصیٰ کا ایک سال مکمل، اسرائیل آج بھی خوف کا شکار