انڈونیشیا میں آتش فشاں

انڈونیشیا میں آتش فشاں سے لاوا بہنے کے باعث درجنوں افراد ہلاک

ویب ڈیسک: انڈونیشیا میں آتش فشاں سے بہنے والے لاوے کی زد میں آکر درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارش کے باعث آتش فشاں پہاڑ پر موجود چٹان پھسلن کی وجہ سے سرک گئے اور انڈونیشیا کے پہاڑی علاقے مانٹ ماراپی کے دیہاتوں کے اندر لاوا بہہ کر آگیا۔
رہائشی افراد کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ آگم ضلع اور تناہ دتار کے علاقے سے 17 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مذکورہ دیہاتوں سے سامنے آنے والی تصاویر میں ملبے کے ڈھیر پر کاریں دکھائی دیتی ہیں جبکہ کچھ گاڑیاں لاوے میں مکمل طور پر ڈوبی ہوئی ہیں۔
مقامی خاتون نے بتایا کہ میں نے گرج چمک اور ابلتے ہوئے پانی جیسی آواز سنی تھی جو کہ بڑے بڑے پتھروں کے گرنے کی آواز تھی۔
پورے علاقے میں کالک پھیل گئی تھی، میں نے اپنے سیل فون کو ٹارچ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے راستہ تلاش کیا، سڑک کیچڑ سے بھری ہوئی تھی میں خدا سے رحم کی دعائیں کررہی تھی۔

مزید پڑھیں:  8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلہ کو 19 برس بیت گئے