فرانس، نیو کیلیڈونیا میں ہنگامی حالت نافذ، ٹک ٹاک پر بھی قدغن

ویب ڈیسک: فرانس کے ساحلی علاقے نیو کیلیڈونیا میں ہونیوالی ووٹنگ کے عمل میں تبدیلی کے خلاف پرتشدد مظاہرے اور ہنگامے پھوٹ پڑے جس سے 4 افراد جاں بحق جبکہ کئِی زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ان واقعات کے بعد 12 دن کیلئے فرانسیسی بحر الکاہل کے علاقے نیو کیلیڈونیا میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔ اس دوران سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر بھی قدغن لگا دی گئی کیونکہ اسی کے ذریعے 4 افراد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ان حالات میں امن عامہ کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے لوگوں کی گھروں میں نظربندی کا امکان اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے ممکنہ قید و بند جیسی مشکلات جھیلنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ آخری بار فرانس نے اپنے ایک سمندر پار علاقوں پر اس طرح کے اقدامات پر 1985 میں ہنگامی حالت نافذ کی تھی ۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف رہنماوں نے کے پی پاؤس پر چھاپہ حملہ قراردیدیا