ریاستی پالیسیوں کے نقاد شاعر فرہاد شاہ کے اغوا پر پولیس افسران طلب

ویب ڈیسک: ریاستی پالیسیوں کے نقاد شاعر فرہاد شاہ کے اغواء کے معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس افسران طلب کر لئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے شاعر فرہاد شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور متعلقہ ایس ایچ او کو طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ مغوی شاعر کی وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ شاعر فرہاد شاہ کشمیری صحافی اور شاعر ہیں۔ انہیں رات کو اپنے گھر سے اٹھایا گیا اور اس دوران اغواء کار گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔
وکیل ایمان مزاری نے مزید بتایا کہ میرے موکل کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، تھانے میں درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔
عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر عدالت پیش ہوکر بتائیں کہ شاعر کو کون لیکر گیا۔ یہ بھی بتائیں کہ تاحال مقدمہ درج کیوں نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں:  شندانہ گلزار نے پیسکو گرڈز پر زبردستی فیڈرز چالو کر الئے