صدرمملکت

صدرمملکت سے گورنر خیبرپختونخوا علی فیصل کنڈی کی ملاقات

ویب ڈیسک: صدرمملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا علی فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ،آصف علی زرداری نے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ سنبھالنے پر فیصل کریم کنڈی کو مبارکباد دی۔
فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کیلئے اعتماد کرنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں صدر مملکت نے گورنر خیبر پختونخوا کو مفاد عامہ کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے فیصل کریم کنڈی کیلئے اپنے فرائض کی احسن طریقے سے انجام دہی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ