برازیلین سیاح

پشاور میں برازیلین سیاح سے موبائل فون چھین لیا گیا ،مقدمہ درج

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں برازیلین سیاح سے موبائل فون چھین لیا گیا ۔
واقعہ پشاور میں تھانہ ہشتنگری کی حدودمیں پیش آیا ملزمان برازیلین سیاح سے موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے ، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
تھانہ ہشتنگری میں ٹور گائیڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کہا ہے کہ غیر ملکی سیاح میلادچوک میں تصاویریں بنا رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوارملزمان موبائل فون چھین کر لے گئے۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی جی اسلام آباد کو سڑک پر دھمکیاں دیتے؟عظمیٰ بخاری کا علی امین پر طنز